عمران خان امریکی دورے سے واپس

   

اسلام آباد ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورۂ امریکہ سے جمعرات کو اپنے حامیوں کے پُرجوش استقبال کے درمیان واپس ہوئے۔ وزیراعظم اس ہفتے واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ باہمی روابط کو بحال کرنے کیلئے امریکہ کے سہ روزہ دورے پر گئے تھے۔ انھوں نے امریکی صدر کے ساتھ پیر کو وائٹ ہاؤس میں وسیع تر موضوعات پر بات چیت منعقد کی اور وزیر خارجہ مائیک پامپیو سے بھی ملاقات کی۔ عمران خان آج صبح نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایرپورٹ پر قطر ایرلائنز کے طیارہ سے پہنچے اور اُن کے حامیوں نے پُرجوش نعروں کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا۔