عمران خان دورہ روس کیلئے روانہ

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ روس کیلئے بنی گالہ سے نور خان ایئر بیس روانہ ہوگئے ۔دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم صدر پوٹن سے بات چیت کریں گے جس میں دونوں رہنما توانائی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیںگے۔وہ اسلام مخالف پروپیگنڈے اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے۔وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان باہمی کثیر جہتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔