عمران خان نے ہندوستان کی ’مثالی‘ خارجی پالیسی کی تعریف کی ہے

,

   

لاہور۔پی ٹی ائی سربراہ عمران خان نے ”غلامی“ کے بارے میں اپنے موقف کو کودہراتے ہوئے کہاکہ قومی فیصلے قوم کو کرنا چاہئے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کوسوپر پاؤر کے غلام نہیں بننا چاہئے۔جیونیوز کی خبر کے مطابق ایک لونگ مارچ سے ویڈیولنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”پاکستان دوسروں کی مدد کرنے والے لوگوں کے لئے نہیں بنایاگیاہے“۔

پی ٹی ائی سربراہ نے کہاکہ ان کی پارٹی ایک آزاد ملک چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ وقتا فوقتا انہوں نے ہندوستان کی مثال پیش کی ہے اور کہاکہ حالانکہ مذکورہ ملک پاکستان کے ساتھ تشکیل دیاگیا ہے‘ اس (ہندوستان) کی غیرمعمولی خارجی پالیسی ہے“۔

سابق وزیراعظم نے روس سے تیل خریدکر عوام پر بوجھ ڈالنے پر موجود ہ مخلوط حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اپنے مالک کے ”خوف“ سے روس سے تیل نہیں خرید رہے ہیں اور”امریکہ روس سے تیل درآمد کرنے پر ہندوستان سے ناراض تھالیکن ہندوستان کے اپنے عوام کے مفادمیں سخت موقف کی وجہہ سے معاملہ حل ہوگیاہے“۔

مذکورہ نیو ز رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خود کو ایک غیر جمہوری کھیل کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے خارجی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کے روزکہاتھا کہ پی ٹی ائی چیرمن آرمی سربراہ کے ائینی تقرر کے تنازعہ کے باہر نکل چکے ہیں۔

اسلام آباد میں زرداری نے صحافیوں سے کہاکہ”خان اپنے احتجاجی سیاست کے ذریعہ اس اہم تقرری کے ساتھ ساتھ ائین پر عمل درآمد کو بھی متنازعہ بنانا چاہتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”خان کے طویل مارچ کے پس پردہ کوئی جمہوری ایجنڈہ نہیں ہے“۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم پاکستان آرمی سربراہ کے تقریر میں مجازہ ہیں ”ہمارا موقف یہ ہے کہ جس کسی کا بھی نام نئے آرمی چیف آف اسٹاف کے لئے وزیراعظم دیں گے ہم اس کے ساتھ ہیں“۔

زرداری نے خان کو مشورہ دیاکہ پہلے وزیراعظم کو تقرر کرنے دیں اس کے بعد پھر وفاقی درالحکومت میں ریالی کے لئے میدان میں اتریں۔

زرداری نے کہاکہ ”اگلے ہفتہ تقرری کاعمل شروع ہوگا۔ وہ (خان) ائینی طریقہ کار کو اپنا راستہ اختیا ر کرنے دیں۔وہ آرمی چیف کے تقررکے ایک ہفتہ بعد مارچ کرسکتے ہیں“۔