عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد

   

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تھی ۔عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت نے سزا معطل کر رکھی ہے۔