عمران خان کی جانب سے علی امین وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نامزد

   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر علی امین کو خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا۔منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہونے والے امیدوار علی امین گنڈاپور کی نامزدگی کا اعلان اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔اڈیالہ جیل میں موجود سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔