عمراکمل کی تین سال کی سزا میں کمی

   

کراچی ۔ عمر اکمل کو راحت ملی ہے جیسا کہ ان کی سزا تین سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے۔ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے خلاف اپیل دائر کر کر رکھی تھی۔اسپاٹ فکسنگمقدمہ میں 3 سال کی سزا پانے والے کرکٹر عمر اکمل نے اپنی سزا میں ڈیرھ سال کمی کو بھی ناکافی قرار دے دیا۔لاہور میں اپنی سزا کے خلاف فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا تھا کہ سزا میں اس کمی سے بھی مطمن نہیں ہوں تاہم وکلا کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اچھے انداز میں مقدمہ کی پروی کی ہے۔