عمرہ کرنے میں اوسط 92 منٹ لگتے ہیں: اعداد و شمار

   


ریاض : موجودہ سال کے جمادی الاولی کے مہینہ میں صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے اپنے ڈیٹا کے ذریعہ سے انکشاف کیا ہے کہ ایک معتمر کو مطاف سے لیکر سعی کے اختتام تک کے مناسک ادا کرنے میں اوسط 92 منٹ خرچ ہوتے ہیں۔صدارت عامہ نے بتایا کہ اس کے ڈیٹا کے مطابق سعی کا اوسط دورانیہ 42 منٹ تھا، طواف کے بعد سعی تک جانے میں اوسط 11 منٹ لگے اور طواف کرنے میں اوسط 39 منٹ خرچ ہوئے۔صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ عمرہ کے سفر کے آغاز سے لیکر آخر تک کل اوسط 92 منٹ لگتے ہیں۔یاد رہے عمرہ کیلئے احرام باندھنا شرط ہے۔ طواف کرنا عمرہ میں فرض ہے، صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا واجب اور حلق یا قصر کرانا بھی واجب ہے۔