عمرہ کے نام پر دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر ( سیاست نیوز) عمرہ کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے شخص کے خلاف کاماٹی پورہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد وسیم ساکن وارثی گوڑہ سکندرآباد نے کاماٹی پورہ پولیس کو ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں کہا کہ مصری گنج کے ساکن ایک شخص صوفی عبدالقادر نے عمرہ بھیجنے کی غرض سے اُن سے 65 ہزار روپئے 16ستمبر کو لئے تھے اور نومبر 12 کو عمرہ کے قافلے میں بھیجنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ شکایت میں یہ بتایا گیا کہ صوفی عبدالقادر نے انہیں نہ ہی عمرہ ویزا اور نہ ہی ٹکٹ وغیرہ کچھ بھی حوالے نہیں کیا اور اس سلسلہ میں جواب دینے سے قاصر ہے ۔اتنا ہی نہیں مذکورہ شخص نے مزید 11 افراد سے بھی 65ہزار روپئے فی کس جملہ 7لاکھ 80ہزار روپئے وصول کئے اور عمرہ کو بھیجنے سے قاصر رہا ۔ب
جملہ 13 افرادکے پاسپورٹس بھی غیرمجاز طور پر رکھ لئے گئے ۔ پولیس کاماٹی پورہ نے صوفی عبدالقادر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 420اور 406 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ب