عمر قید کا سزا یافتہ مجرم دواخانہ میں دوران علاج فوت

   

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر کے ایک ہاسپٹل میں سزا یافتہ قیدی فوت ہوگیا جس کو قتل کے مقدمہ میں عمر قید سزا سنائی گئی تھی۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 39 سالہ کے رما کرشنا جو کتہ گوڑم کا متوطن تھا سال 2014 میں پیش آئے قتل کی واردات میں مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مقامی عدالت نے سال 2015 میں اس شخص کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔