عمر گوتم اور جہانگیر عالم کی گرفتاریاں افسوسناک : جماعت اسلامی ہند

,

   

اترپردیش کی پولیس کے اے ٹی ایس سیل نے گزشتہ دنوں دو افراد عمر گوتم اور جہانگیر عالم قاسمی کو گرفتار کیا ہے اور وہ فی الوقت پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ان دونوں پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں ان دونوں افراد کی گرفتاری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراسر ناانصافی قرار دیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔