عوامی مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام

   

کاغذ نگر21 دسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں تین مار ملنا کا روڈشو منعقد ہوا، اس روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے تین مار ملنا نے کہا کہ ریاستی حکومت اور کے سی آر عوامی مسائل کی یکسوئی کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں تلنگانہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 28 دسمبر کو دی جانے والی رائیتو بندھو رقم کو نئے سال کے تحفے کے طور پر اعلان کیا گیا،لیکن اس کی اصلی وجہ کچھ اور ہے، کسانوں کو نئے سال کے موقع پر رائیتو بندھو دیکر عوام کی جانب سے نئے سال کے موقع پر عوام دعوت کرتے ہوئے شراب خانوں کے ذریعے واپس دوبارہ کے سی آر کے خزانے میں جمع ہونے کے لئے دی جارہی ہے، کے سی آر کی بہت بڑی چال ہے، کے سی آر کو کسانوں سے ہمدردی نہیں ہے ۔انہوں نے سر پور پیپر میل کے مزدوروں سے ملاقات کرتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کے خلاف اور مسائل کی یکسوئی کے لیے کوشش کرنے کا تیقن دیا، بعد ازاں ریاستی حکومت کی جانب سے بند کیے گئے پرانا ہیتا پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔