عورت کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اداکار وجئے راز گرفتار

,

   

نئی دہلی۔اداکار وجئے راز کو ایک روز قبل مبینہ طورپر ایک کریو ممبر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وجہہ سے گرفتار کرلیاگیاہے‘ نیوز ایجنسی اے این ائی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ اداکار کو مہارشٹرا کے گونڈیا سے گرفتار کرلیاگیاتھا۔ اے این ائی نے کہاکہ مہارشٹرا کے گونڈیاسے اداکار کو گرفتارکرنے کی تصدیق مہارشٹرا کے گونڈیا کے ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس نے کی ہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ را زپر الزام ہے کہ مدھیہ پردیش میں فلم ”شرنی“ کی شوٹنگ کے دوران لڑکی کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔

ایک درجن سے زائد فلمیں جس میں قابل ذکر فلمیں رن‘ دھمال‘ ویلکم‘ دیوانے ہوئے پاگل‘ راگھو رومیو‘ ممبئی ایکسپرس اور مانسون ویڈنگ کے نام شامل ہیں میں شاندار کردار ادا کیاہے۔

آخری مرتبہ انہیں ویب سیریز ایک سوٹیبل بائی میں دیکھا گیاتھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے