عید کی نمازیں۔کانپور میں سڑک پر نماز ادا کرنے والے2000لوگوں پر مقدمہ درج

,

   

جاجماؤ پولیس نے 300کے قریب لوگوں پر وہیں تیسرے ایف ائی آر بابو پورااپولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے جس میں 50لوگوں پر ایک عوامی سڑک پر اجازت کے بغیر نماز ادا کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔


کانپور۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پچھلے ہفتہ عید کے موقع پر عید گاہ کے باہر ایک سڑک پر بغیر اجازت کے نماز ادا کرنے والوں پر درج تین ایف ائی آروں میں 2000سے زائد لوگوں پرمقدمہ درج کیاگیا ہے۔

مذکورہ ایف ائی آریں باجاریہ‘ بانو پروا او رجاجماؤ پولیس اسٹیشن میں چہارشنبہ کے روز علیحدہ طور پر درج کی گئی ہیں۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔ سڑک پر نمازا دا کرنے والے لوگوں کا ایک ویڈیو پولیس نے بنایاہے۔

ایک سینئر افیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ”اس ویڈیو کی بنیا د پر نماز ادا کرنے والو ں کی شناخت کی گئی ہے جس کے بعد قانونی کاروائی ان کے خلاف کی جائے گی“۔

پولیس کی اس کاروائی سے ناراض محمد سلیمان مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایاکہ انہیں مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایاجارہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے عید گاہ کے باہر سڑک پر نماز ادا کی کیونکہ انہیں تاخیرہوگئی تھی اور اندر جگہ نہیں تھی۔

سینئر سب انسپکٹر (ایس ایس ائی) عمیرسنگھ کی شکایت پر ایک ایف ائی آر بجاریا پولیس اسٹیشن میں 1000-1500نامعلوم افراد بشمول عید گاہ انتظامی کمیٹی کے خلاف درج کی گئی ہے۔

عمیرسنگھ نے اپنی شکایت میں کہاکہ ایک بڑی تعدادمیں لوگ عید کے اعلان کے ساتھ ہی سڑک پر نمازادا کی۔

دفعہ144کی یہ خلاف ورزی ہے۔جاجماؤ پولیس نے 300کے قریب لوگوں پر وہیں تیسرے ایف ائی آر بابو پورااپولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے جس میں 50لوگوں پر ایک عوامی سڑک پر اجازت کے بغیر نماز ادا کرنے کا الزام لگایاگیاہے۔

ائی پی سی کی دفعات 186‘188‘283‘341‘353کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ایک اور پولیس افیسر نے کہاکہ پیس کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں عید کی نماز وں کے متعلق گائیڈ لائنس دئے گئے تھے اور سڑکوں پر نماز ادانہیں کرنے کے متعلق سخت ہدایتیں بھی دی گئی تھیں۔