عیسائی خاتون مسلم شوہر کے ساتھ رہے گی عدالت کا بین مذہبی شادی میں مداخلت سے انکار

   

کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ نے جیوتسنا میری جوزف کے والد کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کو نمٹاتے ہوئے بین مذہبی شادی میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیاہے۔ عدالت نے منگل کوایک عیسائی خاتون کے ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے مسلم لیڈر سے شادی کرنے کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیاہے۔خاتون کے اس فیصلے نے ریاست میں ایک سیاسی تنازعہ کو جنم دیا جب اس کے رشتہ داروں نے اسے ’لو جہاد‘ کاکیس قرار دیالیکن خاتون نے عدالت کو واضح طور پر بتایا کہ اسے غیر قانونی طور پر قید نہیں کیا گیا۔