غداری قانون پر پابندی برقرار، مرکز نے عدالت سے وقت مانگا

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں پیر کے روز متنازعہ بغاوت کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ بغاوت کے قانون اور اس کے نتیجے میں درج ہونے والے مقدمات پر عارضی روک لگانے کا حکم نافذ رہے گا۔ عدالت نے اس پروویڑن پر نظرثانی کے لیے مناسب قدم اٹھانے کے پیش نظر پیر کو مرکز کو اضافی وقت دیا ہے۔مرکز نے عدالت سے کچھ اور وقت مانگا۔چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ سے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی نے کہا کہ مرکز کو کچھ اور وقت دیا جانا چاہئے ۔