حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست نیوز) رمضان المبارک میں زکوٰۃ ، عطیات اور صدقات کے ذریعہ غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں زکوٰۃ اور صدقات کی ادائیگی کا اگرچہ کوئی باقاعدہ نظم نہیں ہے لیکن ملک کے دیگر شہروں کے مقابلہ آج بھی حیدرآباد غریب اور مستحق خاندانوںکی مدد میں آگے ہیں۔ ان دنوں سوشیل میڈیا میں ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک غریب خاندان کے دو بھائیوں کو امداد کے منتظر کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ تصویر کے ساتھ جو کیپشن لکھا گیا ہے ، اس میں دولتمند ہونے کی چاہت کے بجائے کسی ایک بھوکے کو کھانا کھلانے کی استطاعت کی دعا کی گئی ہے۔ سوشیل میڈیا میں وائرل تصویر کے ذریعہ مسلمانوں کو غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ یہ تصویر سوشیل میڈیا میں ٹریڈنگ میں ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ عوام کی اسے پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ 1