غزہ سے داغے گئے میزائل کے جواب میں حماس کے خلاف اسرائیل کے فضائی حملے

   

حملوں کے تبادلہ سے خطہ کی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ
یروشلم، 26 اگست (ژنہوا) اسرائیل کی فوج نے اتوار کو کہا کہ غزہ کے دہشت گردوں نے غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف تین میزائلیں داغی جن میں سے ایک اسرائیل کی سرحد میں جا گری۔فوج نے ایک بیان میں کہا‘‘غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل کی طرف تین میزائلیں داغی گئی جن میں سے دو کو اسرائیلی ڈرون فضائی نظام نے ہوا میں ہی مار گرایا اور ایک ساحلی فلسطینی انکلیو علاقے میں جا گری ۔ میزائل حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور غزہ میں کسی بھی تنظیم نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ’’ ۔ واضح ر ہے کہ اس حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ دراصل گزشتہ چند ہفتوں میں اسرائیل میں کئی فلسطینی میزائل حملے ہوئے ہیں اور اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں ۔ حماس دہشت گردوں نے سنہ 2007 میں انکلیو علاقے میں قبضہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ پٹی پر ایک سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔ جس کی حماس مخالفت کر رہا ہے ۔ غزہ سے راکٹ حملوں کے جواب میں آج صبح اسرائیل نے غزہ پٹی کے شمالی حصے میں کئی مقامات پر حماس کے خلاف فضائی حملے کئے ۔ خبروں کے مطابق اسرائیل نے اس حملے میں غزہ پر حکمراں فلسطینی انتہا پسند تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔راکٹ حملے میں اسرائیل میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ ان راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے اتوار کو بتایا کہ غزہ کے انتہا پسندوں نے غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل کی طرف تین میزائل داغے تھے ۔فوج نے ایک بیان میں کہا‘‘غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل کی طرف تین میزائلوں میں سے دو کو اسرائیلی ڈرون فضائی نظام نے ہوا میں ہی مار گرایا اور ایک ساحلی فلسطینی انکلیو علاقے میں جا گرا ۔ میزائل حملے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور غزہ میں کسی بھی تنظیم نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ’’ ۔ واضح ر ہے کہ اس حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ دراصل گزشتہ چند ہفتوں میں اسرائیل میں کئی فلسطینی میزائل حملے ہوئے ہیں اور اسرائیل نے بھی جوابی کارروائی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں ۔ حماس کے انتہا پسندوں نے 2007 میں انکلیو علاقے میں قبضہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ پٹی پر ایک سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔ جس کی حماس مخالفت کر رہا ہے ۔