غزہ میں اسرائیل حملوں کیلئے وقفہ دینے کی کوششیں

   

واشنگٹن : فلسطین میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کا تشدد جاری ہے تو اسی دوران امریکہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں ایک معاہدے تک پہنچنے کی گنجائش ہے۔روزانہ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے، میتھیو ملر کو اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کیان الفاظ جن میں انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی امید افزا اعلامات ہیں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک (سازگار) فضا موجود ہے اور ہم اس مسئلے سے نمٹنا جاری رکھیں گے۔ ملر نے یرغمالیوں کی رہائی اور دشمنی کو روکنے کے لیے امریکہ کی خواہش سے آگاہ کیا، اور کہا کہ “وہ غزہ میں ایک معاہدے کے خواہشمند ہیں۔