غزہ میں ’مریم کے بیٹے ‘کی پیدائشاسرائیل کیخلاف فتح کی علامت قرار

   

غزہ : غزہ شہر کے الشفاء ہاسپٹل میں نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ موجود ہے ۔اس بچے کے پورے سر پر گھنے کالے بال ہیں اور وہ انکیوبیٹر میں پڑا ہے ، ڈائپر اس کے ننھے سے جسم کو تقریباً ڈھانپ رکھا ہے ، بچے کے چھوٹے سے ٹخنے کے گرد ایک گلابی پلاسٹک کا ٹیگ لگاہے جس پر اس کی شناخت صرف ’’ مریم الحرش کے بیٹے ‘‘ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے ۔الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بلبل کا کہنا ہے کہ 10دن کا یہ بچہ اس بدصورت اسرائیلی جارحیت کے خلاف تح کی علامت ہے ۔ ناصر بلبل نے بتایا کہ 13 اکٹوبر کو ہمیں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہاسپٹل سے ایک بری طرح زخمی حاملہ خاتون کے بارے میں فون آیا جو اپنی آحری سانسیں لے رہی تھی ۔ اس کے گھر پر ہوائی حملہ ہوا تھا اوراس کا پورا خاندان ، اس کے شوہر سمیت تمام 10 افراد مارے گئے تھے ۔ مرنے والی خاتون 32 ہفتو ں کی حامل تھیں ۔اس بنیاد پر مرنے سے پہلے ان کا ہنگامی سیزرین سیکشن آپریشن کیا گیا اور ان کے بچے کو زندہ رحم سے نکال لیا گیا ۔ بچے کو الشفاء منتقل کیا گیا جہاں اسے 54 قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کیس اتھ فوری طور پر وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔