غزہ پر سلامتی کونسل کی امریکی قرارداد پاس نہ ہوسکی

   

نیویارک: اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کے خلاف اسرائیل کی لگاتار جنگ میں سیز فائر کی اپیل کے ساتھ پیش کردہ امریکی قرارداد کا مسودہ منظور نہیں ہوسکا۔ جمعہ کو اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ ڈالے گئے جبکہ روس، چین اور الجیریا نے مخالفت کا موقف اپنایا۔ گویانا نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔ روس اور چین دونوں نے امریکی قرارداد کیخلاف اپنے ویٹو کا استعمال کیا۔ ماسکو نے واشنگٹن حکومت پر دوغلا پن اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسرائیل پر معقول دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے۔