غزہ پر عائد تحدیدات میں کچھ نرمی لائے گا اسرائیل

,

   

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”پچھلے ہفتوں میں پرسکون سکیورٹی کی روشنی میں“ کچھ تحدیدات پر نرمی پیش آرہی ہے
یروشلم۔اسرائیل نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ غزہ پٹی میں دوردراز کے علاقے تک ماہی گیری میں اضافہ کرے گا اور صنعتوں کے لئے کچھ خام اشیاء کے داخلے کو منظوری دے گا۔

ایک بیان میں اسرائیل فوجی رابطہ برائے فلسطین کے سی او جی اے ٹی دفتر نے کہاکہ ماہی گیری کے لئے اجازت کا احاطے 6سمندری میل یا پھر11کے ایم سے 9سمندری میل یاپھر16.7کے ایم ہوگا۔

مذکورہ زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اس کے علاوہ ”ضروری شہری فیکٹریوں“ کے لئے متعدد خام چیزیں اسرائیل سے غزہ کریم شالوم کراسنگ کے ذریعہ برآمد کی جائیں گی‘ جہا ں سے سامان کے لئے ایک رشتہ ہے۔

مذکورہ افیس نے کہاکہ مذکورہ اقدام جمعہ سے اثر اندازہوگا۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”پچھلے ہفتوں میں پرسکون سکیورٹی کی روشنی میں“ کچھ تحدیدات پر نرمی پیش آرہی ہے۔