غزہ پٹی میں حماس جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے

,

   

غزہ پٹی ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی میں تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اتوار کو علی الصبح یہ جوابی کارروائی حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل پر تین راکٹ داغے جانے کے بعد کی گئی۔ حماس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ میں دو علاقوں پر بمباری کی۔ انتیس نومبر کو بھی اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کی وجہ ایک روز قبل ان جنگجوؤں کی طرف سے راکٹ حملے کیے جانا بتائی گئی تھی۔