غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے حملے

   

غزہ پٹی: اسرائیلی لڑایا طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیان شب غزہ کی پٹی میں فلسطینی ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب میں حماس تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق گذشتہ رات نشانہ بنائے گئے ٹھکانے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے آتشی غباروں کے جواب میں کی گئی۔ غزہ کی پٹی سے ہونے والے کسی بھی حملے کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔جمعرات کے روز غزہ پٹی سے اسرائیل کی سمت داغے جانے والے آتشی غباروں کے سبب اشکول کے نزدیک چار مقامات پر آگ بھڑی اٹھی۔ اس بات کی تصدیق اسرائیلی فائر بریگیڈز اینڈ ریسکیو کے ادارے نے کی۔اسرائیل اور حماس تنظیم نے 21 مئی کو فائر بندی کا اعلان کیا ھا۔ اس سے قبل 11 روز تک جاری رہنے والی خون ریز جارحیت کے نتیجے میں 260 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 66 بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی گروپوں کے راکٹ حملوں میں ایک بچے سمیت 13 اسرائیل مارے گئے۔اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے جمعرات کے روز ایک عسکری تقریب میں کہا “اسرائیل لڑائی کا خواہاں نہیں … لیکن اگر اس کی ضرورت پڑی تو ہم ہچکچائیں گے نہیں اور ہمارا جواب بھرپور ہو گا”۔