غزہ پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات معطل

   

غزہ : فلسطینی ٹیلی کام کمپنی پال ٹیل نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں ٹیلی کمیونیکیشن سرویسز کو مرمت کے بعد منقطع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے،ہمیں غزہ پٹی کے ساتھ مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات کی مکمل بندش کا اعلان کرنے پر افسوس ہے کیونکہ ان سرویسز کے اہم راستے جو پہلے منسلک تھے، دوبارہ منقطع ہو گئے تھے۔پال ٹیل کمپنی کے حکام نے کہا کہ پورے غزہ میں موبائل اور ٹیلی فون سرویس اسرائیلی سمت سے فائبر کے اہم راستوں کے کٹ جانے کی وجہ سے منقطع ہو گئی۔نومبر کے اوائل میں ایندھن کی قلت کی وجہ سے پال ٹیل سرویسز منقطع کر دی گئی تھیں لیکن بعد میں یو این آر ڈبلیو اے کے ذریعہ محدود مقدار میں ایندھن کے داخلے کے بعد غزہ پٹی میں جزوی طور پر بحال ہو گئی تھیں۔7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمت کار گروپ کے ہنگامہ میں 1,200 افراد ہلاک ہو گئے اور 240 کو یرغمال بنا لیا گیا جس کے جواب میں اسرائیل نے ایک فوجی مہم شروع کر دی۔ تب سے حماس کے زیر قبضہ غزہ میں داخل ہونے والے تمام سامان کی سختی سے ناکہ بندی ہے۔