غیرمحسوب اثاثہ جات اور مالی تغلب کارائیوں کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو پاکستان نے گرفتار کیا۔

,

   

حمزہ شہباز پی ایم ایل۔ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی گرفتاری سے قبل رپورٹرس سے کہاکہ ”ایک روپئے“ کی بھی بدعنوانی میرے خلاف ثابت نہیں کی جاسکتی ہے۔

لاہور۔پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو منگل کے روز لاہور کورٹ کے اندر میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرمحسوب اثاثہ جات او رمالی تغلب کارائیو ں کے معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔

وکیل کی جانب سے بدعنوانیوں کے دو مقدمات سے دستبرداری کے لئے وکیل کی جانب سے دائر درخواست کو امکان بنانے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد حمزہ کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست کو کورٹ کی جانب سے مسترد کردیاگیا

جس کے بعد ملک کے مخالف بدعنوانی ادارے کے عہدیداروں نے یہ گرفتاری انجام دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ۔ ن کے نائب صدر کے خلاف رمضان شوگر میل‘ صاف پانی پراجکٹ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے معاملے میں قومی احتساب بیورو(این اے بی) کی جانچ چل رہی ہے۔

حمزہ شہباز پی ایم ایل۔ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنی گرفتاری سے قبل رپورٹرس سے کہاکہ ”ایک روپئے“ کی بھی بدعنوانی میرے خلاف ثابت نہیں کی جاسکتی ہے۔

روزنامہ ڈاؤن کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ ”اگر میرے خلاف بدعنوانی کامعاملہ ثابت ہوجاتا ہے تو میں سرگرم سیاست سے دوری اختیارکرلوں گا“۔

فرضی بینک اکاونٹ کے معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹی کی جانب سے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کو منسوخ کئے جانے کے بعد این اے بی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گھر سے گرفتاری کے ایک روز حمزہ کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیرمن کو احتسابی عدالت میں منگل کے روز فزیکل ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے پیش کیاگیاتھا۔

تین رکنی میڈیکل ٹیم نے سابق صدر کی طبی جانچ کی

اور انہیں فزیکل ریمانڈ کے لئے صحت مند قراردیا۔ اس کے بعد مذکورہ رپورٹ احتسابی عدالت کے جج محمد ارشد ملک کے چیمبر میں پیش کی گئی۔

کاروائی کے دوران این اے بی نے سابق صدر کا چودہ دنوں کا فزیکل ریمانڈ مانگا۔ این اے بی کے مطابق زرداری نے فرضی اکاونٹس کے ذریعہ غیرقانونی آمدنی کو لیگل کرنے کا منصوبہ بنایاہے اور اس کا استعمال منی لنڈرانگ کے لئے کیاگیاتھا۔

بیورو نے کہاکہ زداری کی گرفتاری کے اس کے پاس اٹھ وجوہات ہیں۔این اے بی کے وکیل نے کہاکہ اصل ملزم زرداری فرضی اکاؤنس کے ذریعہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فرضی اکاونٹس سے فائدہ حاصل کرنے والوں میں سابق صدر تپے اور انہوں نے اس کے لئے اومنی گروپ کا فرضی اکاونٹس کے لئے استعمال کیاہے۔

مشتبہ شخص گرفتار ہے اور بیورومزید تفتیش کے لئے اس کا فزیکل ریمانڈ چاہتا ہے۔