غیر قانونی پولٹری فارم چلانے والے غیرملکی گرفتار

   

ریاض : طائف کے بلدی افسران نے السیل الکبیر بلدیاتی کونسل میں واقع غیر قانونی سلاٹر ہاؤس اور پولٹری فارم کو بند کرادیا۔ غیرملکی پرمٹ کے بغیر دونوں کام کررہا تھا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے افسران نے غیرملکی کے قبضے سے مرغی فارم اور سلاٹر ہاؤس کی مشینیں بھی قبضے میں لی گئیں۔صارفین کے لیے مذبوحہ مرغیاں پیکٹوں میں فراہم کی جا رہی تھیں۔ تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ قانونی طریقے سے کام کرنے والے پولٹری فارم کی پروڈکٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپلٹی کے انسپکٹرز کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی تجارتی مرکز کو انجانے ذرائع سے مذبوحہ مرغیاں فراہم کررہا ہے۔چیکنگ کی گئی تو پتہ چلا کہ غیرملکی باقاعدہ مرغی فارم قائم کیے ہوئے ہے۔ تفتیش کے بعد یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ غیرملکی کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے۔