غیر ملکی کا اظہار تشکر کوئی بھی غیر ملکی نہیں : شیخ حمدان

   

دوبئی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی بھی غیر ملکی نہیں ۔سب ہی کی ذمہ داری مملکت کی ہے ۔ یہ انہوں نے دراصل کوویڈ۔19 کے بحرانی صورتحال میں ایک غیر ملکی 96 سالہ بیرونی شخص کو فراہم کی جانے والی امداد کے بعد اس کے افراد خاندان کی جانب سے کئے جانے والے اظہار تشکر پر کیا ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بحرانی صورتحال حال میں ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے سارے راستے کھلے ہیں ۔ یاد رہے کہ سام ڈنوروا اپنے 94 سالہ والد کی مدد کا خواہاں تھا ۔ کیونکہ وینٹیلیٹر میں آکسیجن ختم ہورہی تھی اور وہ مدد کیلئے دوبئی کمیونٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے پاس پہنچی جس کے بعد رضاکار جمال نے سارے راستے اس کی مدد کی اور کہا کہ آپ غیر ملکی نہیں ہو اور آپ کے والد میرے والد کی طرح ہیں ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن دوسری جانب حکومت کی جانب سے بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔