مہاراشٹرا میں دیڑھ لاکھ رجسٹریشن ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں گگ ورکرس کی زائد سرگرمی
حیدرآباد۔21۔اگسٹ (سیاست نیوز) ملک میں غیر منظم (Gig) ورکرس کی تعداد میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ غیر منظم ورکرس وہ انفرادی ملازمین ہیں جو مختصر مدتی کام کی تکمیل کے ذریعہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ہندوستان کے گگ ورکرس سے متعلق اعداد و شمار میں پتہ چلا ہے کہ 2021 اور اپریل 2026 کے درمیان 6.19 لاکھ غیر منظم ورکرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ غیر منظم ورکرس کی تعداد میں مہاراشٹرا سرفہرست ہے جہاں سرکاری سطح پر 1.22 کروڑ لاکھ گگ ورکرس کا رجسٹریشن کیا گیا۔ اترپردیش اور مغربی بنگال دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ غیر منظم ورکرس کے معاملہ میں آندھراپردیش ، ٹاملناڈو ، گجرات ، کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں حالیہ برسوں کے دوران گگ ورکرس کی سرگرمیوں میں توسیع ہوئی ہے۔ فوڈ ڈیلیوری بوائز اور عوام کیلئے دیگر خدمات کی فراہمی میں گگ ورکرس نے اہم رول ادا کیا ہے۔ فوڈ انڈسٹری میں توسیع اور عوام کے حمل و نقل میں اضافہ کے نتیجہ میں نوجوانوں کو جزوقتی روزگار حاصل ہورہا ہے اور چند گھنٹوں کی محنت کے ذریعہ غیر منظم ورکرس بہتر آمدنی حاصل کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ غیر منظم ورکرس کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار 633 بتائی گئی ہے۔ جن ریاستوں میں فوڈ اور اشیاء کی ڈیلیوری کی مانگ زیادہ ہے ، وہاں پر گگ ورکرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض ریاستی حکومتوں نے غیر منظم ورکرس کی بھلائی کیلئے قانون سازی کی ہے۔ 1/k/m/b