فتح اور حماس کے درمیان فلسطینی انتخابات پر معاہدہ

   

غزہ پٹی: غزہ میں حکمران حماس اور مغربی کنارے کی منتظم فتح تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت 2006 کے بعد پہلی مرتبہ فلسطینی انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ دونوں حریف جماعتیں اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے پر برہم ہیں۔ بتایا گیا ہیکہ انتخابات کا انعقاد اگلے چھ ماہ کے اندر ہو گا۔ اس کے بعد فلسطینی انتظامیہ کے صدر کے انتخابات بھی ہوں گے۔ واضح رہیکہ 2006 کے انتخابات میں حماس نے غیرمتوقع کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد قریب ایک خانہ جنگی جیسی صورتحال میں غزہ کا انتظام سنبھال لیا تھا۔