فروغ اردو کیلئے اضلاع میں شعور بیداری مہم

   

نظام آباد میں اردو اکیڈیمی کی جانب سے رکنیت سازی کا آغاز اور میڈیا سے بات چیت

نظام آباد :تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو گھر احمدی بازار نظام آباد میں تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے شائع ہونے والے دو رسالے ماہنامہ قومی زبان اور روشن ستارے کی رکنیت سازی کے سلسلے میں جناب ارشد متین زبیری اور جناب محمد جنید اسٹاف تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے حیدرآباد سے شرکت کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد متین زبیری بتایا کہ جناب رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی ہدایت پر قومی زبان اور روشن ستارے رسالوں اور اردو کی دوسری اسیکمات اردو اکیڈمی کی شائع شدہ نادرکتابوں کی فروخت شامل ہے اس سلسلے میں محبان اردو نظام آباد سے ان رسالوں کی رکنیت سازی حاصل کرنے کا اظہار کیا ڈاکٹر ناظم الدین رکن کاروں اردو نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد غوث ڈائریکٹر سکریٹری بناے جانے کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی میں نئی اختراعی اسیکمات کا آغاز کیا گیا جو قابل قدر اقدام ہے جناب محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی سرپرستی میں جاری ہیں فن شاعری سیکھنے کے خواہشمند اصحاب و طلبہ کے لئے شروع ہونے والے 23 نومبر تا 29 نومبر 2020 آف لائن /وآن لان عروض دانی کورس کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے علاوہ ازیں مختصر مدتی آن لائن اردو بنیادی کورس کی تشہر کے لئے اردو اساتذہ وماہرین کی سرکردگی میں 6 ٹیمیں کاروان اردو کے نام سے تشکیل دی گئی ہیں اور مختلف 9 اضلاع میں پہونچ کر فروغِ اردو کے لئے شعور بیدار ی اجلاس کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے جناب محمد جنید نے بتایا کہ محبان اردو کی جانب سے دو نوں رسالوں کی 50 افراد نے رکنیت سازی حاصلِ کی ہے ا س موقع پر مرزا عرفان بیگ جونیئر اسٹنٹ محکمہ اقلیتی بہبود،جمیل نظام آبادی، ڈاکٹر عابد علی نثار، ڈاکٹر ضامن علی حسرتِ، شعیب نظام آبادی، رحیم قمر، احمد علی خاں سینئر جرنلسٹ رفیقِ شاہی ایڈیٹر للکار،محمد یوسف الدین خان اڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا، ذیشان رضوی روشنی ٹی وی محمد خالد، فیروز خان، عبداللہ، نجیب، سید احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے اس دوران جناب ایم اے حلیم آرگنائزرگ سکریٹری اقلیتی سیل نے نظام آباد میں موجود اردو گھر میں کمپیوٹر سنٹر واردو لائبریری ودیگر اقلیتی مسائل کے ضمن میں بتوسط اردو اکیڈمی اسٹاف سکریٹری اقلیتی بہبود کے نام ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کمپیوٹر سنٹر کی کشادگی اور لائبریری میں قارئین کے لئے تمام اخبارات کی فراہمی کے لئے یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔