فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8000 سے تجاوز

   

 فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہےعالمی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے غزہ کے تنازعے کو فوری طور پر کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ ایک ناقابل برداشت حد تک تکلیف دہ ہے۔’برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کر لیا ہےاسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق یرغمالیوں کی تعداد 229 ہے۔