فلسطین کیلئے سعودی عرب کا غیر مقیم سفیر نامزد

   

جدہ: سعودی عرب نے فلسطینی علاقوں کے لیے غیر مقیم (نان ریزیڈنٹ) سفیر نامزد کردیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نائف السدیری نے عمان میں فلسطینی سفارت خانیکے صدر دفتر میں اسناد پیش کردی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ تقرری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدکی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینیکی خواہش پر عمل کی جانب اہم قدم ہے۔دوسری جانب فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نیکہا ہیکہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملیگی۔