اقرباء پروری کے مؤقف پر کنگنا رناوت کو ارشد وارثی کا جواب
ممبئی۔ 31اگست ( ایجنسیز )بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے اداکارہ کنگنا رناوت کے اقرباء پروری (نیپوٹزم) سے متعلق مؤقف پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی پس منظر رکھنے والیاسٹارس کے بچوں کیلئے بھی کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اداکار ارشد وارثی نے فلم انڈسٹری سے متعلق معاملات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخرکار کسی فنکار کی کامیابی کا اصل پیمانہ اس کی صلاحیت اور ٹیلنٹ ہوتا ہے۔ایک پوڈکاسٹ میں ارشد وارثی نے کہا کہ کنگنا نے اقرباء پروری کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد اس پر کافی بحث شروع ہوئی تاہم مجھے اس سے کوئی خاص پریشانی نہیں آخر کار انسان کتنا آگے جائے گا اس کا فیصلہ اس کا ٹیلنٹ کرتا ہے۔ارشد وارثی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی اپنی الگ شناخت اور راستہ بنائیں تاہم اسٹار کڈز کیلئے توقعات پر پورا اترنا آسان نہیں ہوتا۔