فلم پٹھان تنازعے کے حوالے بی جے پی کے نروتم مشرا کو پرینکا نے بنایانشانہ

,

   

پرینکا نے کہاکہ ”کون کیاکپڑے پہننا ہے؟ کس رنگ کے کپڑے پہننا ہے؟ مشرا جی کو اس کی زیادہ فکر رہتی ہے“۔
بھوپال۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کی مہم کے آخری دن چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی ہوم منسٹر نروتم مشرا کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

داتیا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے مشرا پر طنز کیا جو ان بھگوا لیڈروں میں سے ہیں جو اپنے آبائی ضلع میں خود کو ایک سخت ہندوتوا لیڈر کے طور پر پیش کرنے کی ہمیشہ دوڑ میں رہتے ہیں۔

بالی ووڈ پر مشرا کے متنازعہ ریمارکس کی یاددلاتے ہوئے کانگریس کی اسٹار مہم کار نے زورد یکر کہاکہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال پر توجہہ دینے کے بجائے وہ فلمیں دیکھنے اوراس کے اردگردتنازعات پیدا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

دپیکا پدکون کی بیکنی پر کئے گئے ریمارکس کاحوالہ دیتے ہوئے پرینکا نے کہاکہ ”کون کیاکپڑے پہننا ہے؟ کس رنگ کے کپڑے پہننا ہے؟ مشرا جی کو اس کی زیادہ فکر رہتی ہے“۔پرینکا گاندھی نے پھر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کودنیا کا مشہور اداکار قراردیا۔

طنز ومزا ح کے انداز میں پرینکا نے کہاکہ ”اداکاری میں تو شیوراج جی امیتابھ بچن کے بھی کان کاٹ لیں گے‘لیکن جب کام کی بات آتی ہے تو اسرانی بن جاتے ہیں“۔

پرینکا گاندھی کو دوسری ریالی ویندھیا علاقے کے سیدھی ضلع کے سے خطاب کرنا تھا جو گولیار چمبل علاقے کے عین مخالف سمت میں ہے۔ وندھیا علاقہ قبائیلی اکثریت پر مشتمل ہے جس میں خاص طور سے گونڈ اورکول طبقات ہیں۔

کانگریس کے دومضبوط قائدین اجئے سنگھ (چورہاٹ) سابق چیف منسٹر ارجن سنگھ کے بیٹے اور کملیشوار پٹیل‘ سابق منسٹر اندر جیت پٹیل کے بیٹے کو اسی ضلع کے سہوال سیٹ سے میدان میں اتارا گیاہے۔

خاص طور سے سیدھی سیٹ پر کانگریس نے نوجوان چہرہ گیان سنگھ کو بی جے پی کے دو وقت کے رکن پارلیمنٹ ریتی پاٹھک کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

اسی سال جولائی میں پیشاب کرنے کا تنازعہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے چار وقت سے منتخب ہونے والے موجودہ رکن اسمبلی کیدرناتھ شکلا کو بدل دیاہے۔

بی جے پی کے ایم پی شکلا کانمائندہ پرویش شکلا کو ایک قبائیلی شخص دشمت راؤت پر پیشاب کرتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیاتھا