فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے

   

منیلا ۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلپاین کے سارانگانی صو بے میں ہفتہ کی صبح زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولوکونولوجی اینڈ سسمالوجی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سات بجکر سات منٹ پر آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.6 تھی ۔ زلزلے کا مرکز سارنگاني صوبے کے الابیل شہر سے تقریبا 10 کلو میٹر شمال مشرق میں 96 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے ارد گرد کے کوروناڈل سٹی، جنرل سینٹوس سٹی ، ساؤتھ کوٹاباٹو، ڈاواسٹی، ٹاکورونگ سٹی، سلطان کڈاراٹ، کڈاپون سٹی اور کیگیان ڈی اورو سٹی میں بھی محسوس کئے گئے ۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلے سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ابھی اس طرح کے مزید جھکٹے آنے کا خدشہ ہے ۔