فنکشن ہال میں کام کے بہانے خاتون کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

   


حیدرآباد : فنکشن ہال میں کام کے بہانے طلب کرتے ہوئے ایک خاتون کو لونے والی تین رکنی ٹولی کو پولیس گھٹکیسر نے بے نقاب کردیا۔ گرفتار افراد میں میاں بیوی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگری رکھشامورتی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 25 سالہ پی ہری کرشنا ساکن بوڈ اپل، 38 سالہ ایس رینوکا ساکن نلہ کنٹہ اور 22 سالہ پی رینوکا ساکن بوڈاپل کو گرفتار کرلیا۔ پی رینوکا اور بی ہری کرشنا میاں بیوی بتائے گئے ہیں۔ 9 جنوری کو شکایت گزار خاتون 45 سالہ پریما لتا کو ایک اجنبی فون کال حاصل ہوا۔ ان تینوں نے منصوبہ طریقہ سے اس خاتون کو فون کیا اور ایک فنکشن ہال میں کام کے بہانے طلب کرتے ہوئے اس خاتون کو لوٹ لیا۔ اس خاتون کے منگل سوتر اور دیگر طلائی اشیاء کو چھین لیا۔ شکایت حاصل ہونے کے بعد پولیس گھٹکیسر نے تحقیقات کے دوران اس ٹولی کو بے نقاب کیا۔ یہ لوگ اکثر سیندھی خانوں کے پاس گشت کرتے تھے اور تنہا خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ زائد نشہ کے بعد نشہ کی حالت میں دھت ہونے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور ان کے قبضہ سے طلائی زیورات کو لوٹ لیا کرتے تھے۔ پولیس نے ان تینوں کے قبضہ سے مسروقہ (4) تولہ طلائی زیورات کو ضبط کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔