فون ٹیاپنگ کیس ‘ پربھاکر راؤ اصل ملزم : عدالت میں میمو

   

حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیوز ) سنسنی خیز فون ٹیاپنگ معاملہ میں پولیس نے اصل سازشی کا خلاصہ کردیا ہے ۔ کیس میں سابقہ انٹلی جنس سربراہ پربھاکر راؤ کو اصل ملزم قرار دیا ہے اور عدالت میں میمو داخل کیا ہے ۔ پولیس نے پربھاکر راؤ کے علاوہ ایک اور خانگی شخص کو اصل ملزم قرار دیا ہے اور دونوں کو مفرور بتایا ہے ۔ کہا گیا کہ پربھاکر راؤ کی ایماء پر ہی فون ٹیاپنگ کی گئی اس کے علاوہ پرنیت راؤ کے ہارڈ ڈسک تباہی میں بھی پربھاکر راؤ کو اہم سازشی مانا جارہا ہے ۔ پربھاکر راؤ کی ہدایت پر پرنیت راؤ نے ہارڈ ڈسک تباہ کی ۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پربھاکر راؤ کے دئیے گئے فون نمبرات کی پرنیت راؤ فون ٹیاپنگ کرتا تھا ۔ فون ٹیاپنگ کا معاملہ منظر عام پر آنے پر پربھاکر راؤ امریکہ روانہ ہوگئے ۔ پولیس نے لوک آوٹ نوٹس کو جاری کردیا ۔ع