فون چارجر سے حرارت حاصل کرنے والا ماسک تیار

,

   

٭ اسرائیلی محققین نے کہا کہ انہوں نے بار بار استعمال کئے جانے والا ایسا فیس ماسک ایجاد کیا ہے جو فون چارجر سے توانائی حاصل کرتے ہوئے اس گرماہٹ سے کوروناوائرس کو ختم کرسکتا ہے۔ استعمال کنندگان کو یہ ماسک اس وقت استعمال نہیں کرنا چاہئے جب وہ چارجر مربوط ہو۔ انفیکشن دور ہونے کا عمل تقریباً 30 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔ ماسک کی اندرونی تہہ کاربن فائبرس سے بنی ہے جو 70 ڈگری سلسیس تک گرمی پیدا کرتی ہے اور یہ وائرس کو ہلاک کرنے کیلئے کافی ہے۔