فون ۔ ٹیاپنگ کیس سی بی آئی کے حوالہ کرنے ڈاکٹر لکشمن کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کے ایم پی اور او بی سی مورچہ نیشنل پریسیڈنٹ کے لکشمن نے کل کہا کہ فون ٹیاپنگ کیس سی بی آئی کے حوالہ کیا جانا چاہئے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی قائد نے کہا کہ اس میں مرکزی ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس مسئلہ سے انتخابی عمل متاثر ہوا ہے ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کانگریس حکومت اصل خاطیوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ لکشمن نے کہا کہ اگر اس کیس کو سی بی آئی کے حوالہ نہیں کیا گیا تو زعفرانی پارٹی گورنر سی پی رادھا کرشنن سے شکایت کرے گی ۔۔