فیاکٹری میں دھماکہ ، ایک ہلاک تین زخمی

   

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کی ایک فیاکٹری میں پیش آئے دھماکہ میں ایک ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ بلارم انڈسٹری کے ایک اسٹیل فیاکٹری میں پیش آیا جہاں ورکر کام میں مصروف تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اسٹیل فیاکٹری میں برائلر کے پھٹنے سے یہ دھماکہ پیش آیا ۔ تاہم برائلر کے پھٹنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ اس دھماکہ میں جو انڈسٹری علاقہ میں خوف کا سبب بن گیا ۔ع