فیس بک کی جانب سے روسی سرکاری میڈیا کیخلاف کارروائی

   

نیویارک۔ سوشل میڈیا ادارے فیس بک نے روس کے سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے اور ویڈیوز کے ذریعہ پیسے کمانے سے روک دیا ہے۔ فیس بک کے ایک عہدیدار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ فیس بک روسی سرکاری میڈیا سے متعلق دیگر اقدامات بھی کر رہا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعہ صارف اپنے پروفائل اور شخصی کوائف کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب روس کی جانب سے فیس بک پر بنیادی انسانی حقوق اور آزادیوں کو محدود بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔