مرکز کے تعاون کے بغیر 9 سال میں 155 فیصد شرح نمو :کے ٹی آر
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ فی کس آمدنی کے معاملے میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ کے ٹی آر نے واضح کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے ویژن سے معاشی ترقی میں تلنگانہ سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تلنگانہ کے ساتھ مرکزی کی جانبداری ہے ۔ کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باوجود بھی ریاست معاشی طور پر سرفہرست ہے ۔ تلنگانہ کے ہر شعبہ کو ترقی دینے کیلئے چیف منسٹر نے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرتے ہوئے کام کیا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں فی کس آمدنی میں بھی تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مالیاتی سال 2014-15 میں تلنگانہ کی فی کس آمدنی صرف 1,24,000 روپئے تھی ۔ لیکن چیف منسٹر کے سی آر نے مضبوط مالیاتی منصوبے بنائے جس کی وجہ سے مالیاتی سال 2022-23 میں تلنگانہ کی فی کس آمدنی بڑھ کر 3,17,000 روپئے ہوگئی ۔ ریاست تلنگانہ نے گذشتہ 9 سال کے دوران 155 فیصد بلند ترین شرح نمو ریکارڈ کی ہے ۔ تلنگانہ کی ترقی میں مرکز کی کوئی مدد نہیں ہے ۔ مالی مشکلات کے باوجود ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ جس پر صارفین نے کے ٹی آر کے ٹیوٹ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ن