قابل اعتراض ریمارکس پر دو کے خلاف اے ائی ایم ائی ایم کی خاتون لیڈر نے کرائی ایف ائی آر درج۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ لیڈرنے پولیس کو بتایا کہ دونوں نے ایکس پر ان کے اور ان کی پارٹی وہ سابق رکن اسمبلی وراث پٹھان کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے ہیں۔


ممبئی۔پولیس کے ایک اہلکار نے پیر کے روز بتایاکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) خاتون لیڈر نے سوشیل میڈیا پر مبینہ قابل اعتراض پیغامات بھیجنے پر دو افراد کے خلاف کاروائی کی مانگ کے ساتھ ممبئی پولیس سے رجوع ہوئی ہیں۔

افیسر کا مزید کہنا ہے کہ ممبئی اے ائی ایم ائی ایم مہیلا سل کی صدر رضوانہ خان نے پولیس کو بتایاکہ دونوں نے ایکس پر ان کے اور ان کی پارٹی وہ سابق رکن اسمبلی وراث پٹھان کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے ہیں۔۔

اپنی درخواست میں اے ائی ایم ائی ایم کی خاتون لیڈر نے کہاکہ تعقب کرنے‘ جنسی ہراسانی اور فرقہ ورانہ بیانات پر دو نوں کے خلاف پولیس کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کسی بھی صورت میں درج کرنا ہوگا۔۔

ملوانی پولیس اسٹیشن کے اہلکار کا کہنا ہے کہ خان کی درخواست کی جانچ کی جائیگی اور ضرورت پڑنے پر ایک مقدمہ درج کیاجائیگا۔