قرآن مجید معہ ترجمہ ، تفسیر و لغات کی تقسیم

   

حیدرآباد :۔ طوفانی بارش سے متاثر خاندانوں میں جناب ابو محمد صلح صاحبؒ کی 70 سال قبل شائع کردہ قرآن مجید معہ تفسیر ، ترجمہ معہ لغات کے کاپیاں بلا ہدیہ تقسیم کی جارہی ہے ۔ جو ادارے و حضرات جو امداد تقسیم میں مصروف ہیں ایسے اداروں اور اصحاب سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ امدادی سامان کے ساتھ قرآن مجید کے نسخہ بھی تقسیم کر کے ثواب جاریہ حاصل کریں ۔ جو حضرات تک نسخہ کسی وجہ سے نہ پہنچ سکا ہو وہ بھی اس فون نمبر 9059919928 پر رابطہ قائم کر کے نسخہ بلا کسی ہدیہ کے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔