قرآن مجید کی بے حرمتی ’’مخالف اسلام دہشت گردی ‘‘

,

   

بعض ملکوں میں سرکاری اداروں کی سرپرستی میں مذموم مہم جاری: شہزادہ ترکی الفیصل
ریاض :کنگ فیصل بورڈ آف ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے چیئرمین اور یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ حکیمانہ آسمانی کتاب قرآن کے نسخہ کو جلانے کی ہدایت دہشت گردانہ رخ لیے ہوئے ہے اور غیر انسانی فعل ہے۔ انہوں نے منگل کو میڈیا میں کہا کہ یہ رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ ان ملکوں میں ایک ایسی مہم چل رہی ہے جس کو وہاں کے سرکاری اداروں کی طرف سے قبولیت اور مدد ملتی ہے۔وہ الفیصل یونیورسٹی کے 15 سال مکمل ہونے کی تقریب کے دوران مخاطب تھے۔یہ (قرآن )لوگوں کے ساتھ بھی مواصلات کا ایک جدید آلہ ہے۔ خاص طور پر اس صورت میں جب کوئی شہری اپنے ملک کی حقیقت پسندانہ تصویر دنیا کے سامنے رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو سفارتکاری کا اثر بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ سعودی شہری کو اپنے آپ پر، اپنی صلاحیتوں اور ثقافتی اور تہذیبی ورثے پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ ہمیں فخر ہیکہ ہمارے پاس جو کچھ موجود ہے اس سے دوسروں کو آگاہ کریں۔ ہمارے پاس دوسری دنیا کے ساتھ بات چیت کرنے کے آلات موجود ہیں۔ ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔