قرض واپس طلب کرنے کے مطالبہ پر بدسلوکی سے دل برداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) قرض کی رقم پوچھنے پر شوہر کے سامنے بدسلوکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 31 سالہ کرشنا وینی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا وینی اور ان کے شوہر گنیش نے ان کی جان پہچان والے شخص تفتیش کو 9 لاکھ روپئے قرض دیا تھا اور اس نے دو ماہ کی مدت میں قرض واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا اور مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہ رقم واپس نہیں کررہا تھا۔ دباؤ ڈالنے پر اس نے گنیش کو اپنے مکان طلب کیا اور سخت نشہ کی حالت میں ان سے بدسلوکی کرنے لگا ۔یہ لوگ واپس اپنے مکان آگئے تاہم رات دیر گئے رنیش گنپتی کے مکان پہونچا اور بدسلوکی کرنے لگا اس نے گنپتی کی بیوی کرشنا وینی کو بدنام کرنے اور اس کی تصاویر و بے بنیاد اطلاعات کو عام کرنے کی دھمکی اور خاتون کی شوہر کے سامنے کردار کشی کرنے لگا۔ اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔