قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) بیوی کے علاج کی خاطر قرض کا شکار رقمی مجبوری سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ ونود کمار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ونود پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا اس شخص کی بیوی کو اولاد نہیں ہورہی تھی اور اس کے علاج کیلئے ونود دن رات کوشش کررہا تھا۔ بیوی کو ڈاکٹرس سے رجوع کرنے اور علاج و معالجہ کے دوران اس شخص کی ملازمت بھی چھوٹ گئی تھی اور وہ مالی پریشانیوں کے گھیرے میں آ گیا تھا۔ اسی دوران علاج کیلئے درکار رقم بھی مشکل ہوگئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔