قطر نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے پر اسرائیل کو ”2تجاویز“پیش کئے۔ ذرائع

,

   

اسرائیل کے وزیراعظم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ غزہ پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
غزہ۔ ایک فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ قطر نیم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے پر اسرائیل کو ”دو تجویز“ پیش کئے ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اتوار کے روز زنہو نیوز ایجنسی کو بتایاکہ حماس کو پہلی تجویزیہ ہے کہ وہ تین دن کی جنگ بندی او رغزہ پٹی میں ایندھن کی ایک مخصوص مقدار کے داخلے کے بدلے 53بچوں اورخواتین کورہا کرے۔

دوسری تجویز حماس کے لئے یہ ہے کہ وہ فلسطینی خواتین‘ بچوں او رکچھ سکیورٹی قیدیوں کی رہائی کے بدلے87یرغمالیوں کو رہا کرے اور زیادہ مقدار میں ایندھن کے داخلے کے لئے پانچ دن کی جنگ بندی کرے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اسرائیل نے حماس کے زیرحراست تمام ماؤں اور بچوں کی رہائی پر اصرار کیااو رپیغام پہنچایا کہ مزید اغوا کاروں کی رہائی کے بدلے کچھ اور دنوں تک پرسکون بات چیت ممکن ہے۔

جمعہ کے روزاسرائیل کی قومی سلامتی کے سربراہ زاچی ہینگبی نے صحافیو ں کو بتایاکہ ”ہمارے یرغمالیوں کی بڑے پیمانے پر رہائی کے بعد ہی محدودجنگ بندی ہوسکتی ہے۔اور یہ محدود اور مختصر ہوگی کیونکہ اس کے بعد ہم اپنے جنگی اہداف کے حصول کے لئے کام جاری رکھیں گے“۔

ذرائع نے بتایاکہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے دونوں میں غزہ پر جاسوسی طیاروں کی پرواز بند کرنے کامطالبہ کیاتاکہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے فریم ورک کے اندر فلیٹ کی تفصیلات کابندوبست کرسکے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہونے ہفتہ کی رات ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ پٹی میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔