قلمدانوں کو قطعیت دینے یدی یورپا کی ہائی کمان سے مشاورت

   

بنگلورو۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بی جے پی ارکان اسمبلی کے ایک حلقہ کی جانب سے ناخوشی پر چیف منسٹر یدی یورپا نے جمعرات کو پارٹی ہائی کمان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قلمدانوں میں نئے چہروں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ سابقہ کانگریس، جے ڈی ایس نااہل ایم ایل ایز جنھوں نے سابقہ حکومت گرانے میں مدد کی تھی وہ بی جے پی پر کابینہ میں شمولیت کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں۔ یدی یورپا نے کہا کہ آج شام وہ دہلی جاکر صدر امیت شاہ اور وزیراعظم مودی سے ملاقات کرکے مشاورت کریں گے اور کل شام تک واپس آجائیں گے۔ بحیثیت چیف منسٹر حلف لینے کے تین ہفتے بعد گزشتہ منگل کو یدی یورپا نے 17 نئے وزراء کو کابینہ میں جگہ دی تھی۔ انھوں نے 16 وزارتوں کو مخلوعہ رکھا ہے تاکہ اس پر کچھ بی جے پی ارکان اور کچھ 17 نااہل قرار دیئے گئے لیجسلیچرز کو جگہ دی جاسکے۔ بعض بی جے پی ایم ایل ایز جس کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی اپنی عدم شمولیت پر کھلے عام عدم خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی اثنا یدی یورپا نے ک ہا کہ ان کے تمام وزراء فی الحال طوفان سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔