قومی فضائی کمپنیوں کادو ماہ کیلئے سستے ایئر ٹکٹس کا اعلان

   

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 جنوری سے 15 مارچ 2023 ء کے دوران سستے فضائی ٹکٹوں کی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے ۔اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی فضائی کمپنیوں اور ٹروالنگ ایجنسیوں نے 15 جنوری سے 15 مارچ 2023 کے دوران سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے ۔ان تاریخوں کے دوران بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ 1100 درہم تک میں دستیاب ہوں گے ، ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ سفر 15 جنوری سے 15 مارچ کے دوران کیا جاسکے گا۔ ٹراولنگ ایجنسیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش معروف سیاحتی مقامات پر تعطیلات گزارنے والوں کیلئے ہے اور سیاحت کی حوصلہ افزائی کیلئے کی جارہی ہے ۔ ٹراولنگ ایجنسیوں کے مطابق ان دنوں فضائی ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی معمول کے مطابق ہے ، دسمبر 2022 کے دوران ٹکٹ مہنگے تھے ، جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ جلد بکنگ کروا لیں۔فضائی کمپنیاں جن ملکوں اور شہروں کیلئے سستے ٹکٹ جاری کر رہی ہیں ان میں دو سعودی شہر جدہ اور دمام شامل ہیں، مصری دارالحکومت قاہرہ، اردن کا عمان، مالدیپ، آسٹریا اور ماریشس وغیرہ کیلئے بھی سستے ٹکٹ دستیاب ہیں۔